اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما علامہ سید اعجاز بہشتی نے کہا کہ اللہ کی دی ہوئی نعمتوں کا ذکر اور شکر شرعی فریضہ ہے۔ ارض پاک ہمارے لیے اللہ تعالیٰ کی سب سے بڑی نعمت ہے۔جس ہر رب دو جہاں کا جتنا بھی شکر ادا کیا جائے کم ہے۔
انہوں نے کہا آج کے دن ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا ہو گا کہ وطن عزیز کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے دفاع کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ جو عناصر ملک میں انتشار و تفرقہ کی سیاست کر کے قومی سلامتی کو نقصان پہچانا چاہتی ہیں ملت تشیع ان کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہو گی۔قیام پاکستان میں رکاوٹیں پیدا کرنے والوں کے پیروکار پاکستان میں بسنے والوں کی مذہبی آزادی کے دشمن ہیں اور حیلوں بہانوں سے مختلف مسالک اور اقلیتوں کی آزادی کو سلب کرنا چاہتے ہیں۔جو عناصر اسلامی ریاست کو مسلکی پاکستان میں بدلنے کے خواب دیکھ رہے ہیں وہ ارض پاک کے جراتمند بیٹوں کے عزم و حوصلہ سے آگاہ نہیں۔ قائد و اقبال کے پاکستان کو شدت پسند قوتوں کے ہاتھوں کبھی یرغمال نہیں بننے دیا جائے گا۔ اس موقع پر مرکزی رہنماوں نثار فیضی، ملک اقرار حسین اور ایم ڈبلیو ایم مرکزی سیکرٹریٹ کے انچارج ارشاد حسین بنگش نے بھی خطاب کیا اور شرکا سمیت پوری قوم کو یوم آزادی پر مبارکباد پیش کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲